پاکستان
27 اگست ، 2014

میرا وعدہ ہے اپنے حلف پرکبھی آنچ نہیں آنے دوں گا،وزیر اعظم

میرا وعدہ ہے اپنے حلف پرکبھی آنچ نہیں آنے دوں گا،وزیر اعظم

اسلام آباد.......وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے اونچ نیچ اور اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں،ہم ایسی چیزوں سے گھبراتے نہیں ہیں،مشکل وقت کو برداشت کرچکے ہیں،میرا وعدہ ہے کہ اپنے حلف پرکبھی آنچ نہیں آنے دوں گا،قومی اسمبلی میں خطاب کے موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو روشن مستقبل دینے کے سفر پر گامزن ہیں ،آئین اور قانون کی بالادستی کا سفر جاری رہے گا۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہیہ ایوان 20 کروڑ عوام کی آواز ہے ، 20 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے،پارلیمنٹ کی قرارداد فرد کی نہیں نظام کی فتح ہے ،خوشی کی بات ہےاراکین آئین اور پارلیمنٹ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، معزز ایوان کے موقف اورنظریئے کی حمایت کرنے والوں کا شکرگزار ہوں،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں،وکلا برادری اور سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے جذبات کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

مزید خبریں :