27 اگست ، 2014
اسلام آباد........پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے بدھ کی شب انکے کنٹینرمیں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی،جس کے بعد دونوں گورنرز ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ ملاقات کے بعد کنٹینر سے باہر آئے۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں اور موقع پر موجود صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ اورگورنر پنجاب میرے بھائی ہیں،یہ مذاکرات کے لیے نہیں آئے، مذاکرات کی ٹیم کوابھی آناہے، ہم نےحکومتی کمیٹی کوابھی ٹائم دیاہے،موقع پر موجود کارکنوں نے انکی گفتگو کے دوران نعرے بازی کی جس پر ڈاکٹرطاہرالقادری نےکارکنان کوہدایت کی کہ وہ نعرےنہ لگائیں اورپُرامن رہیں،یہ دونوں گورنر ہمارے معزز مہمان ہیں اور یہ ہم سے اظہاریکجہتی کےلیےآئےہیں۔