29 اگست ، 2014
اسلام آباد......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے فوج کو ضامن یا ثالث بننے کےلئے نہیں کہا،اس حوالے سے حکومت جھوٹ بول رہی ہے،اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ میں وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ میںوضاحت کرنے آیا ہوں تاکہ سچ سامنے آجائے، یہ جھوٹ ہے کہ تحریک انصاف نے فوج کو کہا جنرل راحیل درمیان میں پڑیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ نوازشریف استعفیٰ دینے کے لیے تیارنہیں، جس پر میںنے جنرل راحیل شریف کو کہا کہ نواز شریف پر اعتماد نہیں ہے،آپ پر اعتماد ہے۔