29 اگست ، 2014
اسلام آباد.......ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نےعمران خان کی جانب سے میڈیا اور وکلاءکو رقوم دینے کے بیان کی سختی سے تردیدکی ہے ،انہوں نے بیان کی سختی سے مذمت بھی کی ،ڈی جی انٹیلی جنس بیورو جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کابیان حقائق سےہٹ کراور گمراہ کن ہے، حکومت نےآئی بی کوایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں،آئی بی قابل احترام ادارہ ہے، کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کریں گے۔