29 اگست ، 2014
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہےکہ تحریک انصاف نے طاہرالقادری سےڈیڈلائن میں توسیع کی اپیل کی ہے،عمران خان نےاپنےوفدکوطاہرالقادری کےپاس گزارش کرنےبھیجا ہےکہ،جہاں اتناانتظارکیاہےتھوڑااورکرلیں،انھوں نے کہا کہ ہم طاہرالقادری سےڈیڈلائن میں توسیع کی اپیل کرنے آئے ہیں۔انھوں نے یہ جمعہ کی شب پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے انکے کنٹینرمیں ملاقات کے بعد دھرنے دینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ،علامہ ناصر عباس جعفری،رحقیق عباسی اور دیگر بھی رہنما بھی موجود تھے۔شاہ محمود نے کہا کہ ہماری منزل نوازشریف کااستعفیٰ ہے،منزل ایک ہے،ارادہ ایک ہے،مصلحت سےکام لیں اورحکمت عملی سوچیں،منزل ایک ہےطریقہ کارمیں فرق ہوسکتاہے،ہم اپنی گزارش لیکرآئےہیں،فیصلہ آپ کاہوگا،عوامی تحریک کاحقیقی ایف آئی آرکامطالبہ تحریک انصاف بھی کررہی ہے،وزیراعظم نےآج قومی اسمبلی میں اپناموقف تبدیل کیاہے،جوجماعتیں وزیراعظم کاساتھ دےرہی ہیں وہ اپنےفیصلوں پرنظرثانی کریں،وزیراعظم کاساتھ دینےوالےدیکھیں کہ انکوپاکستان کامفادعزیزنہیں۔