17 اپریل ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کی دفاعی کمیٹی کااجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں گیاری سیکٹرمیں برف تلے دبے فوجیوں کیلئے دعائے خیر کی گئی، ا جلاس میں دفاع،خارجہ،اطلاعات اورداخلہ کے وفاقی وزراشریک ہیں ۔اجلاس میں گیاری سیکٹرمیں جاری امدادی سرگرمیوں کاجائزہ۔اجلاس میں تینوں سروسزچیفس اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی شریک ہیں۔اجلاس میں امریکاسے تعلقات اورنیٹوسپلائی سے متعلق امورپرغورکیاجائیگا،ذرائع کے مطابق دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ کی سفارشات پرغورکیاجائیگا۔