17 اپریل ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جناح پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے وائس پرنسپل عمران ذیدی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کار نمبر ٹی 8473 پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔مقتول کی شناخت باون سالہ عمران ذیدی کے نام سے ہوئی جو کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے کے رہائشی تھے۔ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد عبدالرشید نے جیو نیوز کو بتایا کہ عمران ذیدی جناح پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ فار مین کے وائس پرنسپل تھے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے تاہم مزید تحقیقات کررہے ہیں۔