30 اگست ، 2014
اسلام آباد....... عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاہراہ دستورسےدھرناختم کرکےوزیراعظم ہاؤس پردھرنادینےکااعلان کردیا۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ پُرامن دھرناوزیراعظم ہاؤس منتقل کررہےہیں، تشددکےخلاف ہوں،شرکاپُرامن رہیں،اب دھرناوزیراعظم ہاؤس کےسامنےہوگا۔ طاہرالقادری کے اعلان کے بعد دھرنے کے شرکا وزیراعظم ہائوس کی جانب روانہ ہونا شروع ہوگئے۔ دوسری جانب عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس جانےکاوقت آگیاہے، پُرامن طریقےسےآگے جائینگے،بچےاورعورتیں یہیں رہیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم17دن سےنوازشریف سےاستعفی ٰ مانگ رہےہیں، ابھی تک کوئی بھی قدم آئین اورجمہوریت کیخلاف نہیں اٹھایا، نوازشریف ملک تباہ کرنےپرتیارہیں استعفی ٰدینےکےلیےنہیں، ہم پُرامن آئےتھے اوروزیراعظم ہاؤس بھی پُرامن طورپرجائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج،رینجرزاورپولیس کوپیغام دیناچاہتاہوں کہ ہم پُرامن ہیں، سب سےآگےمیں چلوں گا،کارکنوں اورپولیس کوپُرامن رکھوں گا، تحریک انصاف جمہوریت کوکبھی نقصان نہیں پہنچائےگی، میں نےفیصلہ کرلیاہےکہ یاآزادی لیں گےیاموت۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جاویدہاشمی سےمعذرت کرتاہوں، انہیں یقین دلاتاہوں عمران خان جمہوریت کونقصان نہیں پہنچائےگا۔