پاکستان
17 اپریل ، 2012

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور…پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔پشاور میں زلزلے کے جھٹکے رات آٹھ بجکرانیس منٹ پرمحسوس کئے گئے۔پشاور کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع ، چترال اور شمالی علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش تھا۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ کوہ ہندوکش میں سطح زمین سے 201 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں :