18 اپریل ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے تبدیلی مذہب والی صوبہ سندھ کی تین خواتین کو اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس کو ان کی مکمل حفاظت کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رنکل کماری کیس کی سماعت کی۔ رنکل کماری، ڈاکٹر لتا اور آشا کماری کے نام سے ہندو رہنے اور بعد میں مذہب تبدیل کرنے والی تینوں خواتین ، عدالت میں موجود تھیں ، ان خواتین کو عدالتی حکم پر شیلٹر ہوم میں رکھا گیا تھا ، عدالت نے آج حکم دیا کہ تینوں خواتین ، عدالتی رجسٹرار آفس جاکر آزادانہ طور پر بتادیں کہ وہ اپنے سسرال جانا چاہتی ہیں یا پھر والدین کے پاس واپس جانے کی خواہشمند ہیں ، بعد میں عدالت نے اپنے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔