پاکستان
18 اپریل ، 2012

سپریم کورٹ کا بابر اعوان کا معافی نامہ قبول کرنے سے انکار

سپریم کورٹ کا بابر اعوان کا معافی نامہ قبول کرنے سے انکار

اسلام آباد… توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر قانون بابراعوان کا معافی نامہ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی فرد جرم آج بھی عائد نہیں ہوسکی ۔ پریم کورٹ میں بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت جسٹس اعجازافضل اور جسٹس اطہرسعید پر مشتمل بنچ نے کی، بابراعوان اس موقع پر موجود تھے ، انکے وکیل علی ظفر نے کہاکہ معافی مانگ لی جائے تو کارروائی وہیں ختم ہوجاتی ہے،بابراعوان کا تحریری معافی نامہ پیش ہوچکا ہے ، معافی مانگنے کے بعد کارروائی ختم کردی جائے، عدالت نے اس موقف کو فوری تسلیم کرنے سے انکار کیا تاہم جسٹس اطہرسعید نے کہاکہ فردجرم عائد کی تو سمجھا جائے کہ معافی نامہ مسترد ہوگیا ہے، بعد میں سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :