پاکستان
18 اپریل ، 2012

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں جاری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں جاری

کوئٹہ… کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ٓاج بھی جاری ہے اور محکمہ موسمیات آئندہ تین روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ کوئٹہ میں آج صبح آسمان صاف تھا تاہم دوپہر کوگھٹائیں چھانا شروع ہوئیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی جس کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ کوئٹہ کے علاوہ قلات،سوراب، نوکنڈی ،نوشکی مستونگ ،پشین ،زیارت اور مکران کے ساحلی علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔محکمہ موسمیات نے صوبے میں آئندہ تین روز تک بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :