پاکستان
18 اپریل ، 2012

حکومتیہدایت نظرانداز، لوڈشیڈنگ کایکساں شیڈول جاری نہ ہوسکا

حکومتیہدایت نظرانداز، لوڈشیڈنگ کایکساں شیڈول جاری نہ ہوسکا

لاہور… پیپکو نے وزیراعظم کی واضح ہدایت نظر انداز کر دیں اور مساوی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہ کیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی تھی کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا یکساں نفاذ کیا جائے تاہم پیپکو نے ابھی تک کوئی شیڈول جاری نہیں کیا۔ لاہور میں 8 سے 11 گھنٹے جبکہ دیہات میں 16 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس سے عوام سخت پریشان ہیں۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار ساڑھے دس ہزار میگاواٹ سے بڑھائی نہیں جا سکی جبکہ طلب ساڑھے 15 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس طرح شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ پر برقرار ہے۔ادھر لاہور چیمبر نے انرجی کانفرنس کے فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

مزید خبریں :