پاکستان
11 ستمبر ، 2014

حملہ پی ٹی وی پر ہو یا جیو پر، ایم کیو ایم مذمت کرتی ہے، طاہر مشہدی

حملہ پی ٹی وی پر ہو یا جیو پر، ایم کیو ایم مذمت کرتی ہے، طاہر مشہدی

اسلام آباد......متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ حملہ پی ٹی وی پر حملہ ہو یا جیو پر ،ایم کیو ایم اس کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔جے یو آئی ف کے سینیٹر حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرزنےجس طرح جیوبندکیا، سیاسی جماعتوں کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ بھی اپنی مرضی کی نشریات چلوائیں۔پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس سے خطاب کے دوران سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ پی ٹی وی اور جیو ٹی وی پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔حکومت ہدایات جاری کرے کہ جس علاقے میں صحافیوں پر تشدد ہو اس کا ذمہ دار اس علاقے کا ایس ایچ او ہو گا ، انہوں نےصحافیو ں کوتحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ طاہرمشہدی نے سوال کیا کہ مستقبل میں الطاف حسین احتجاج کرتے ہیں تو کیا ٹی وی چینلز دن رات 25 دن کوریج کریں گے ،چینلز تیار رہیں اگر ایسا نہ ہوا تو کہیں میڈیا پر سوالیہ نشان نہ آ جائے۔جے یو آئی ف کے سینیٹر حاجی غلام علی کاکہناتھاکہ دھرنوں کی غیر ضروری کوریج کی گئی ،کیبل آپریٹرز نے جس طرح جیو کو بند کیا کل کو سیاسی جماعتیں بھی اپنی مرضی کے سوانشریات نہیں چلنے دیں گی،انہیں مجبور نہ کیا جائے۔پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتےہوئےکہاکہ چینلز جو اشتعال انگیز تقاریر دکھا رہے ہیں کیا لوگ اور بچے یہ دیکھنا چاہتے ہیں۔اس پر سوچنا چاہیے۔

مزید خبریں :