پاکستان
18 اپریل ، 2012

راولپنڈی میں 13 اگست کو انتخابی اتحاد کا اعلان کرونگا، شیخ رشید

راولپنڈی میں 13 اگست کو انتخابی اتحاد کا اعلان کرونگا، شیخ رشید

لاہور … عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ 13 اگست کو راولپنڈی سے انتخابی الائنس کا اعلان کرینگے، لاہور ملکی سیاست میں ٹرینڈ سیٹر ہے، کراچی میں الیکشن سے فرق نہیں پڑے گا۔ ڈیفنس لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف بھارت کو پاکستانی زمین سے قبضہ چھوڑنے کے بجائے اپنی افواج سیاچن سے واپس بلانے کی بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی ملکوں میں مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت ہے لیکن اتنی ڈھیٹ حکومت پاکستان کے سوا اور کہیں نہیں، موجودہ حکمران تو اڈیالہ جیل میں بھی بیٹھ کر مال بنانے کے منصوبے بناتے رہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں لاہور کے ہر محلے میں محاذ سجے گا۔

مزید خبریں :