پاکستان
18 اپریل ، 2012

پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار نام نہاد ”خادم اعلیٰ“ ہیں، پرویز الٰہی

پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار نام نہاد ”خادم اعلیٰ“ ہیں، پرویز الٰہی

گجرات … سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار نام نہاد ”خادم اعلیٰ“ ہیں، انرجی کانفرنس میں شہباز شریف نے شجاعت فارمولے کی مخالفت کر کے ثابت کر دیا کہ وہ پنجاب کے عوام سے مخلص نہیں۔ گجرات میں آل پاکستان پاٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کے حکمران اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے بلکہ عوام کو وفاق کے خلاف اکسا رہے ہیں، لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کرائے جا رہے ہیں لیکن حل کیلئے پیش کیے گئے فارمولے پر عمل نہیں کر رہے۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے، ڈاکٹر سڑکوں پر رسوا ہیں، مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں، بیروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :