18 ستمبر ، 2014
ملتان ........ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورے کے بعد امدادی سامان پر سیلاب متاثرین جھپٹ پڑے اور زور آور متاثرین زیادہ امداد لے اڑے۔ملتان کے تحصیل شجاع آباد کے سیلاب متاثرہ علاقے موچی والا میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دورہ کیا۔ ان کے جانے کے بعد وہاں پر موجود ایک سامان کے ٹرک پر سیلاب متاثرین نے ہلہ بول دیا اور سامان کے ٹرک میں گھس گئے اور سامان اٹھاتے رہے۔ زور آزمائی سیلاب متاثرین کے درمیان جاری رہی، خواتین بچے اور بوڑھے امداد سے محروم رہے، بعد میں ٹرک ڈریئوار ٹرک کے بھاگا لے گیا۔