پاکستان
18 ستمبر ، 2014

جھنگ میں سیلاب سے تباہی، متعدد گھر زمیں بوس

جھنگ میں سیلاب سے تباہی، متعدد گھر زمیں بوس

جھنگ....... دو دریا ؤ ں کے پا نی سے سیراب ہو نے والی جھنگ کی دھرتی کو سیلا بی پا نی نے یو ں لپیٹ میں لیا کہ بربادی یہا ں کے باسیوں کا مقدر بن گئی۔ پنجاب کے وسط میں واقع قدیم رومانوی شہرجھنگ کو دریا ئے جہلم اور چناب، دو نو ں سیراب کرتے ہو ئے تریموں ہیڈ ورکس کے مقام سے گزرتے ہیں۔دریا ئے چناب میں آنے والے تا ریخ کے بد ترین سیلاب نے ضلع کی چا رو ں تحصیلو ں جھنگ، اٹھارہ ہزاری،شورکوٹ اور احمد پور سیال کو بری طرح متاثر کیا۔چار سو سے زائد دیہات اس کی زد میں آئے جبکہ دریا ئے جہلم نے بھی جھنگ کی بربادی میں اپنا حصہ ڈالا اور ایک سو پچاس سے زائد گاؤں اس کی لپیٹ میں آئے۔کئی آبادیا ں سیلاب کی بپھری لہروں میں خس و خاشاک کی طرح بہہ گئیں اور جو گھر زمین بوس ہو نے سے بچ گئے وہ بھی رہا ئش کے قابل نہیں رہے۔ سیلابی ریلے کی آمد سے پہلے ہی ہنستے بستے گھر ویرانیوں کی تصویر بن گئے اور متاثرین محفوظ پناہ گا ہو ں کا رخ کر گئے یا پھر خیمہ بستیاں ان کا مقدر بنیں اور کچھ لوگ ایسے تھے جہاں بندوں کے ٹوٹنے سے سیلابی پانی اپنے گھروں میں سوئے افراد پر قیامت کی طرح آیا اور سب کچھ مٹاتا چلا گیا۔ سیلابی پانی میں گھرے لوگ دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں۔ متاثرین سیلاب کو شکوہ ہے کہ امدادی مستحق تک نہیں پہنچ رہی صرف خیموں میں موجود غیر متعلقہ لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ حکو مت ان کے آشیا نو ں کو بسانے میں ان کی مدد کرے اور جو لو گ اس سے متاثر ہو ئے ہیں ان کے گھرو ں میں جا کر ان کے دکھو ں کا مداوا کرے ورنہ سیلاب سے بچ جا نے والی زندگیاں کہیں حکومتی غفلت کے باعث بھوک اور بیماریوں کی نذر نہ ہوجا ئیں ۔

مزید خبریں :