19 اپریل ، 2012
لاہور … لاہور کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں دھاگہ بنانے والی فیکٹری کا کوارٹر گرنے سے 22 سالہ مزدور ہلاک ہو گیا۔کوٹ عبدالمالک میں واقعہ دھاگہ تیار کرنے والی فیکٹری کاملازم عرفان نائٹ ڈیوٹی کے بعد علی الصبح اپنے کوارٹر میں جا کر لیٹا تو اچانک کوراٹر کی چھت گر پڑی اور وہ ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گیا۔فیکٹری کے دیگر مزدورں اور ریسکیو ٹیموں نے ا سکی لاش کو ملبے سے نکال لیا۔متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔جو اسے آبائی علاقے سانگلہ ہل لے گئے۔