پاکستان
19 اپریل ، 2012

سرگودھا : ٹیچر تشدد کیس کی سماعت3مئی تک ملتوی

سرگودھا : ٹیچر تشدد کیس کی سماعت3مئی تک ملتوی

سرگودھا … سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹیچر تشدد کیس کی سماعت 3مئی تک ملتوی کردی ہے جبکہ اسلم مڈھیانہ اور اسکے ساتھیوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ آج سرگودھا میں اسکول ٹیچر نفیس خان پر تشدد کرنے والے پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اسلم مڈھیانہ اور اسکے 5ساتھیوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا لیکن کیس سے متعلق تمام ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ منتقل ہونے کے باعث کیس کی سماعت نہ ہوسکی اور عدالت نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 3مئی کو مقدمہ کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

مزید خبریں :