19 اپریل ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے ہیں کہ پاکستان ایسابدقسمت ملک ہے جہاں مسیحا ہڑتال پر چلے جاتے ہیں اورمریضوں کاکوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے یہ ریمارکس جناح اسپتال کے کیموتھیراپسٹ ڈاکٹراظہرکے تبادلے کی منسوخی کیلئے دائردرخواست مستردکرتے ہوئے دئیے۔عدالت نے قراردیاکہ ڈاکٹروں کا تبادلہ انتظامی معاملہ ہے جس میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔عدالت نے ڈاکٹراظہرکے تبادلے کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کے بعد مسترد کردی۔