19 اپریل ، 2012
گلگت … گلگت میں 16 دن سے نافذ کرفیو میں آج صبح 6 سے شام 5 بجے تک 11 گھنٹے کا وقفہ دیا گیا ہے، وقفے کے دوران قانون نافذ کرنے اداروں کے اہلکاروں کا گشت جاری ہے،تین اپریل کو گلگت میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سے کرفیو نافذ ہے، جس میں مختلف اوقات میں نرمی کی گئی، آج 16 ویں روز بھی صبح 6 سے شام 5 بجے تک کرفیو میں وقفہ دیا گیا ہے، وقفے کے دوران چادر اوڑھنے ، جیکٹ پہننے اور دو سے زائد افراد کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی ہے، موبائل فون سروس بھی بدستور بند ہے، 16 روز سے مسلسل کرفیو کے باعث اکثر علاقوں میں خوراک، ادویات اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوگئی ہے، کرفیو میں وقفے کے دوران شہر کے داخلی و خآرجی راستوں سے کسی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا گشت بھی جاری ہے۔