پاکستان
23 ستمبر ، 2014

پشاور :ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا،3افراد جاں بحق،6زخمی

پشاور :ریلوے  اسٹیشن کے قریب دھماکا،3افراد جاں بحق،6زخمی

پشاور......پشاور میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو ئے ہیں۔جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کولیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔خدشہ یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ واقعہ پریس کلب کے قریب پیش آیا ہے جہاں قریب گورنر ہاؤس اور دیگر حساس عمارات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔واقعے کی جگہ پر آگ لگ گئی ہےجس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس اورقانون نافذ کرنےوالے اداروں کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے کہ یہ خودکش تھا یا نصب بم کے ذریعےکیا گیا ہے۔

مزید خبریں :