کھیل
19 اپریل ، 2012

رحمن ملک کی چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات

رحمن ملک کی چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات

اسلام آباد… وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد بارے حتمی سیکورٹی پلان تیار کر لیا ہے، ٹیم کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہو گی۔وزیر داخلہ رحمان ملک سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکا اشرف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی پر پنجاب حکومت کی مکمل مدد کریں گے، میچ کے روز ڈبل سواری کی پابندی کی تجویز زیر غور ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جہاں بھی مہمان ٹیم ٹہرے گی،اسے خصوصی سیکیورٹی کوور دیا جائے گا۔ اس موقع پر چیرمین پی سی بیذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ حتمی سیکیورٹی پلان ، آئی سی سی کے ساتھ بھی شئیر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :