دنیا
23 ستمبر ، 2014

حامدکرزئی نے افغانستان بے امنی کا ذمے دار پاکستان اور امریکا کو ٹھہرا دیا

حامدکرزئی نے افغانستان بے امنی کا ذمے دار پاکستان اور امریکا کو ٹھہرا دیا

کابل......افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے آخری خطاب میں افغانستان میں بے امنی کا ذمے دار پاکستان اور امریکا کو ٹھہرا دیا۔ حامد کرزئی نے اپنے آخری خطاب میں بھی پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری رکھا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان افغانستان میں قیام امن نہیں چاہتے اور طالبان کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ انھوں نے نئی حکومت کو امریکا اور پاکستان سے تعلقات قائم کرنے میں احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی خارجہ پالیسی پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے اور امریکا کے بھی اپنے مفادات ہیں، جب تک پاکستان اور امریکا نہ چاہیں افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

مزید خبریں :