28 ستمبر ، 2014
گھوٹکی......پیپلز پارٹی کے رہنما کے حامیوں نے گھوٹکی میں قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔ایم این اے علی گوہر مہر الیکشن ٹریبونل میں کیس جیتے تو حامیوں نے ریلی میں شدید ہوائی فائرنگ کی۔اندھادھند فائرنگ کرتے،جدید اسلحے سے لیس ،ان مسلح افراد کو دیکھ کر لگتا ہے،جیسے یہ آئین و قانون سے ماورا کسی ریاست کے باسی ہوں۔لیکن یہ شہری ہیں،اسلامی جمہوریہ پاکستان کےاور حامی ہیںگھوٹکی سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے علی گوہر مہر کے،جنہوں نے الیکشن ٹریبونل میں کیس جیتنے پر ریلی نکالی۔ریلی میں قانون بنانے والا بھی موجود اور قانون نافذ کرنے والے بھی لیکن شاید ریلی والے بھی کسی آئین و قانون کو نہیں مانتے۔