28 ستمبر ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے خوددار اورغیرتمندبلوچوں خصوصاً نوجوانوں، یوتھ اورطالبعلموں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے بہادراورغیورعوام جوگزشتہ 67برسوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیںوہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے بڑے بڑے پیر،فقیر، سرداروںاورجاگیرداروںکی طرف کوئی امید کی نگاہ رکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت خودپر انحصارکریںاوربلوچ عوام کواپنے حقوق سے آگاہ کرنے کی غرض سے رات دن کام کرنے کیلئے میدان عمل میں آجائیں۔ ان خیالا ت کااظہارانہوں نے ایم کیوایم بلوچستان کے سابق آرگنائزر اور رکن رابطہ کمیٹی وحق پرست رکن صوبائی اسمبلی یوسف شاہوانی کے ہمراہ آنے والے بلوچ نوجوانوںکے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ الطاف حسین نے کہاکہ بلوچ نوجوان جتنی تیزی سے تحریکی کام کوآگے بڑھائیںگے اتنی ہی جلدی میں بلوچستان میں وڈیولنک کے ذریعے بلوچ نوجوانوںسے خطاب کرنے کی شدید خواہش رکھتاہوں تاکہ انہیں تازہ ترین اوربالکل صحیح حقائق پر مبنی باتوں سے آگاہ کرسکوں ۔دریں اثنا الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ، صوبہ پنجاب کے نگراں اور سی ای سی ممبر میاں عتیق سے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہوئے ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔انھوں نے میاں عتیق کو اپنے تازہ ترین لکھے جانے والے 14 سوالات پر مبنی مزیدحقائق سے آگاہ کیا کہ کب کب اور کس کس دور میں ایم کیوایم کے مرد حضرات تو کجا بعض ماں، بہن اور بیٹیوںکے ساتھ جو سلوک دوران آپریشن کیا گیا اس کی تفصیلات سے بھی آگا ہ کیا ۔ الطا ف حسین نے میاں عتیق کو ہدایت کی کہ وہ صوبہ پنجاب کے نگراں بھی ہیں اور رابطہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں لہٰذا میں آپ کے توسط سے پنجاب میں موجود تمام الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا کے مدیر ان کے علم میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ انہیں ٹی وی ٹاک شو میں کراچی رابطہ کمیٹی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میاں عتیق کی سربراہی میں پنجاب میں آج ہی ایک کمیٹی بنادی جائے گی جس سے آج ہی تما م الیکٹرونک وپرنٹ میڈ یا کو آگاہ کر دیا جائے گا ،جس کے بعد آپ اور دیگر ارکان کو پنجاب کے ہر ضلع سے ٹی وی ٹاک شو میں مدعوکیاجاسکے گا ۔ علاوہ ازیںالطاف حسین نے ہنگومیںدوغ سرائے آئی ڈی پیزکے کیمپ میںموٹرسائیکل میںنصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کی ہے اور اسے بدترین دہشت گردی قراردیتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میںمعصوم بچوںسمیت پانچ افرادکے جاںبحق ہونے پراپنی تشویش کااظہارکیا ہے ۔ایک بیان میںالطا ف حسین نے کہاکہ ملک دشمن دہشت گرد،آپریشن ضرب عضب سے شدیدخوف زدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ معصوم شہریوں،مسلح افواج کے جوانوںاورسیکورٹی اہلکاروںسمیت بزرگان دین کے مزارات اورعبادتگاہوںکو تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ دوسرائے میںآئی ڈی پیزکے کیمپ میںبم دھماکہ اس سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوںنے کہاکہ جوعناصراس قسم کے بزدلانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے معصوم لوگوںکودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیںاورملک وقوم کو نقصان پہنچا رہے ہیںوہ اللہ کے عذاب سے نہیںبچ سکیں گے اوراس دنیامیںاپنے منطقی انجام کوپہنچیںگے۔انھوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیںصبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاںبحق افراد کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورزخمیوںکوصحت وتندرستی عطا کرے ۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور خیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ہنگوآئی ڈی پیزکے کیمپ میںبم دھماکے کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورتحقیقات کرکے دھماکے میںملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوںکوقرارواقعی سزادی جائے ۔