03 اکتوبر ، 2014
پشاور........خیبرپختون خوا کی کابینہ میں 2 وزیر اور 2 معاونِ خصوصی شامل کرلیے گئے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے مظفرسید کووزیرخزانہ اور ڈپٹی اسپیکرامتیازشاہد کو وزیر قانون مقررکیا گیا ہے۔وزیراعلی پرویزخٹک نے نئے وزیروں کے تقرراورمعاونین خصوصی کی نامزدگیوں پردستخط کردیئے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جگہ ضلع دیر کے حلقہ پی کے 94 سے جماعت اسلامی کے مظفرسید کو نیا وزیرخزانہ بنایا گیا ہے ۔ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے امتیازشاہد قریشی کووزیرقانون مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ اس سے پہلے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر تھے۔ ڈاکٹرامجد اورشادمحمد کو وزیراعلی کے معاونین خصوصی کے طورپر نامزد کیا گیا ہے۔ نئے وزرا کی شمولیت کے بعد خیبرپختونخوا میں وزرا کی تعداد چودہ اورمعاونین خصوصی کی تعداد سات ہوگئی ہے ۔ ان میں سے ایک معاون خصوصی عارف یوسف کونئے وزیرقانون امتیازشاہد قریشی کی جگہ ڈپٹی اسپیکربنائے جانے کا امکان ہے ۔