20 اپریل ، 2012
پورٹ آف اسپین…ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ کوئنز پارک اوول میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈیز نے 215 رنز کے تعاقت میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنائے تھے کہ بارش اور خراب روشنی کے باعث میچ ختم کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آخری اسکور یہ رہا۔ آسٹریلیا 311 اور 160 رنز، ویسٹ انڈیز 257 اور 53 رنز دو کھلاڑی آؤٹ۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 اپریل سے کھیلا جائے گا۔