پاکستان
07 اکتوبر ، 2014

پاکستان میں کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،امریکی سفیر

پاکستان میں کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،امریکی سفیر

اسلام آباد......امریکی سفیررچرڈاولسن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا،ہم پاکستان میں جمہوریت،قانون کی حکمرانی اورپاکستانی آئین کی حمایت کرتےہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکاچاہتاہےتمام پاکستانی سیاسی جماعتیں مسائل کومذاکرت کےذریعےحل کریں،پاکستانی آئین سےباہرکسی بھی حل کی مخالفت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کافیصلہ امریکاکےتحفظ میں کیاگیاہے،پاکستان میں میڈیاسےمتعلق معاملات کاحل مناسب قانونی اتھارٹیزکےذریعےنکالاجاناچاہیے، انہوںنے مزید وضاحت کی کہ امریکا نے مشرف دورمیں افغانستان اورخطےکی صورتحال کیلیےپاکستان کیساتھ تعلقات کوفروغ دیا،اس کا مطلب یہ نہیں لیناچاہیےکہ امریکا فوجی حکومت کی حمایت کرتاہے۔

مزید خبریں :