08 اکتوبر ، 2014
کراچی......پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرناانتہائی گھٹیاحرکت ہے، پیپلزپارٹی کشمیرسےمتعلق اپنےموقف پرقائم رہےگی۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ بھارت میں برداشت کامادہ نہیں ہے، اس طرح ممالک کےدرمیان تعلقات نہیں چل سکتے،ایک چھوٹےسےبیان سےبھارتی بوکھلاگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پربےگناہ پاکستانیوں کی شہادت پرخاموش نہیں رہیں گے، اگروہ سمجھتےہیں کہ ہم خاموش رہیں گےتویہ ان کی بھول ہے۔