08 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد...... وزیراعظم نواز شریف نےنیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس جمعے کی صبح 10 بجے طلب کرلیا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے جبکہ اجلاس میں تینوں سروسزچیفس، چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابقنیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں وزیردفاع،وزیرداخلہ،وزیرخزانہ اوروزیراطلاعات بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدارپاک بھارت ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کےمشیربرائےقومی سلامتی شرکاکوپاکستانی موقف سےآگاہ کریں گے۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کااجلاس بھارتی جارحیت کاجائزہ لینےکیلئےطلب کیاگیاہے۔