دنیا
08 اکتوبر ، 2014

امریکا میں ٹریفک پولیس کیخلاف خاتون کا مقدمہ

امریکا میں ٹریفک پولیس کیخلاف خاتون کا مقدمہ

نیویارک...... امریکا میں ٹریفک پولیس کے طاقت کے بے جا استعمال پر متاثرہ خاندان نے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ شکایت ایک خاتون نے درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس نے شکاگو میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر اسے خبردار کیا اور اس کے ساتھ بیٹھے دوست کو لائسنس نہ ہونے پر گاڑی سے اترنے کا کہا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس وقت اسپتا ل میں اس کی ماں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی لیکن پولیس نے ان کی ایک نہ سنی اور اس کے دوست کو گاڑی کا شیشہ توڑ کر گھسیٹ کر باہر نکالا ،یہ منظر گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھے خاتون کے بیٹے نے موبائل میں فلمبند کرلیا جسے خاتون کے وکیل نے میڈیا کو جاری کردیا ہے۔

مزید خبریں :