09 اکتوبر ، 2014
شنگھائی.......سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو شنگھائی ماسٹر ز میں Leonardo Mayer کے خلاف کامیابی کے لیے سخت جدو جہد کرنا پڑی۔شنگھائی میں جاری اے ٹی پی ورلڈ ماسٹرز میں پہلے سیٹ کا فیصلہ راجر فیڈرر کے حق میں سات پانچ کے اسکور سے ہوا۔لیکن Leonardo Mayerنے دوسرا سیٹ چھ تین سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی زبردست مقابلہ ہواجس میں فیڈرر نے سات چھ کے اسکور سے کامیابی کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔