21 اپریل ، 2012
لاہور ... لاہور کے علاقے ملت پارک میں نا معلوم افراد نے پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔سمن آباد کا رہائشی اور تھانہ نواں کوٹ میں تعینات کانسٹیبل کامران پرائیویٹ موٹر سائیکل پر تھانے سے گھر جا رہا تھا کہ شباب چوک کے قریب نا معلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ ورثاء کا کہنا تھا کہ کامران کے قتل کی ذمہ دار مقامی پولیس ہے۔