پاکستان
21 اپریل ، 2012

تحقیقات سے ایوی ایشن انڈسٹری کی ساکھ بچائی جائے، فارق ستار

تحقیقات سے ایوی ایشن انڈسٹری کی ساکھ بچائی جائے، فارق ستار

کراچی… متحدہ قومی مومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے طیارہ حادثہ کی مکمل تحقیقات کر کے ہماری ایوی ایشن انڈسٹری کی ساکھ بچائی جا ئے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس معاملہ کو ایوان میں اٹھائیں گے۔یہ بات انھوں نے کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ بھوجہ ائیرلائن کے طیارے کے حادثہ کی مکمل اور بھرپور تحقیقات کرکے وجوہات معلوم کرنی ہونگی تاکہ آئندہ اس طرح کے سانحات رونماء نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس حادثہ کی تحقیقات میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے، اور اس وقت ہمیں لواحقین کے غم میں شریک ہونا ہے۔

مزید خبریں :