پاکستان
21 اپریل ، 2012

جسقم کی اپیل پر سندھ کے کئی شہروں میں ہڑتال

جسقم کی اپیل پر سندھ کے کئی شہروں میں ہڑتال

حیدرآباد… جسقم چیئرمین بشیر قریشی کی موت سے متعلق حکومت سندھ کی قائم کردہ تحقیقاتی بورڈ کی رپورٹ اور حکومتی رویے کے خلاف جسقم کی اپیل پر آج سندھ بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کی اپیل پر حیدرآباد میں جزوی شٹر ڈاوٴن ہے جبکہ جامشورو،پڈعیدن،دادو،جوہی،میہڑ اور دیگر شہروں میں مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے۔ تمام دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ ہڑتال کے باعث شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے تحت بی ایڈ کا اسکول سوسائٹی کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے جو تیس اپریل کو ہوگا جبکہ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے تحت آج ہونے والا ایل ایل بی پارٹ ٹو کا پرچہ بھی ملتوی ہوگیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :