21 اپریل ، 2012
رحیم یار خان … رحیم یار خان میں 18 سالہ لڑکی کو جرگے نے ونی کردیا۔ پولیس نے ونی کی گئی لڑکی کا نکاح ساٹھ سالہ شخص سے پڑھانے کی کوشش ناکام بنا کر لڑکی کے باپ،دولہا اور بارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے موضع بہشتی کے رہائشی عاشق نامی شخص کی بیوی دو بچوں سمیت ایک ماہ قبل صادق نامی نوجوان کے ساتھ بھاگ گئی تھی،جس پر علاقے کے وڈیروں نے صادق کے والدین کو چار ہفتے کی مہلت دی کہ صادق اور اس کے ساتھ بھاگنے والی خاتون کو پیش کیا جائے۔صادق کے واپس نہ آنے پر وڈیروں نے جرگہ کیا اور صادق کی بہن کی شادی بھاگنے والی خاتون کے شوہر ساٹھ سالہ عاشق سے کرنے کا حکم سنایا۔ جرگے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ونی کی گئی لڑکی کے باپ، بوڑھے دلہا اور نکاح خواں سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔