پاکستان
21 اپریل ، 2012

طیارہ حادثے کی تحقیقات پارلیمنٹ کی نگرانی میں ہوگی، فاروق ستار

طیارہ حادثے کی تحقیقات پارلیمنٹ کی نگرانی میں ہوگی، فاروق ستار

اسلام آباد… ایم کیوایم کے رہنما وفاقی وزیر فاروق ستار نے اسلام آباد میں ایک اور طیارہ حادثہ کے بعد ہوابازی کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ ، طیارہ حادثہ کی تحقیقات کی پارلیمنٹ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ۔ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے پر فاروق ستار نے میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ انسانی جان کا نعم البدل نہیں ہوسکتا تاہم واقعہ کی مکمل تحقیقات کے ساتھ متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی بھی یقینی بنایاجائے، انہوں نے کہاکہ ہوابازی کے معاملات کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، طیارہ حادثے پر اٹھنے والے تمام سوالات کے جواب ملنے چاہیئں ، فاروق ستار نے کہاکہ حادثے کی ہونے والی انکوائری کی پارلیمنٹ اور اسکی کمیٹیوں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور متاثرین کو ہرممکن امداد اور تعاون کیلئے وزیراعظم سے بات بھی کی جائے گی۔

مزید خبریں :