پاکستان
21 اپریل ، 2012

پشاور ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے لئے پولنگ جاری

پشاور… پشاور ہائی کورٹ بار ایسویسی ایشن کے انتخابات کے لئے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔ ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں خیبرپختون خوا کے مختلف اضلاع میں ایک ہزار 832 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملگری وکیلان، پیپلز لائرز فورم، انصاف لائرز فورم اور جسٹس لائرز فورم کی طرف سے عبدالطیف آفریدی صدارت اور بابر خان یوسف زئی مشترکہ امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ دیگر امیدواروں میں یونائٹیڈ لائرزفورم کے امیدوارامین الرحمان اور مسلم لیگ لائرز فورم کے امیدوار بہلول خٹک شامل ہیں۔

مزید خبریں :