21 اپریل ، 2012
لاہور… وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو اسلام آباد اور روالپنڈی میں پنجاب حکومت کے خرچ پر ٹھہرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ کراچی سے آنے والے لواحقین کو پنجاب ہاوٴس اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹھہرایا جائے۔ ان تمام افراد کو قیام اور کھانے پینے کی اشیا مفت فراہم کی جائیں۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی کو بھی شکایت کا موقعہ نہیں ملنا چاہیے۔