21 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ ایک شخص نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے بابر مارکٹ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،جبکہ منگھوپیر کے علاقے میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اس سے قبل قائدآباد کے علاقے میں مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،دوسری جانب جٹ لائن کے علاقے میں گھریلو تنازعے کے بعد ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کردیا اور مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔