پاکستان
21 اپریل ، 2012

بجلی کے شارٹ فال میں کمی نہ آسکی،13گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ

بجلی کے شارٹ فال میں کمی نہ آسکی،13گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ

لاہور… کئی روز گزرنے کے بعد بھی بجلی کے شارٹ فال میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ کی کمی کے باعث لاہور سمیت بڑے شہروں میں دس سے تیرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔اس وقت بجلی کی پیداوار صرف آٹھ ہزار پانچ سو میگا واٹ جبکہ طلب ساڑھے پندرہ ہزار میگا واٹ ہے۔ گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ نا دن میں چین ہے اور نا ہی رات کو سکون دستیاب ہے۔ چھوٹے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ تیل کی فراہمی پہلے سے بھی کم ہوگئی ہے، اس لئے بحران میں اضافہ ہوا۔

مزید خبریں :