کاروبار
22 اکتوبر ، 2014

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری

اسلام آباد.........حکومتی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث رواں مالی سال جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار میں3اعشاریہ 19فیصد اضافہ دیکھاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال پہلے دو ماہ کےد وران سب سے زیادہ اضافہ کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی صنعتوں میں ہوا جہاں پیداوار 10فیصد کے قریب پہنچ گئی اس کے علاوہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں 1اعشاریہ 32فیصد ترقی دیکھی گئی۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر توانائی کی فراہمی بہتر ہونے کے ساتھ سیاسی ہلچل کم ہوجائے تو نہ صرف معاشی ترقی میں تیزی آئے گی بلکہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے سے غربت کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔

مزید خبریں :