پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

سندھ میں خلاف ضابطہ ترقی اورتقرریوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

 سندھ میں خلاف ضابطہ ترقی اورتقرریوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد...... سپریم کورٹ نے سندھ میں خلاف ضابطہ ترقی اور تقریوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس ناصرا لملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ میں خلاف ضابطہ ترقی اور تقریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ درخواست متفرق افراد کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ سرکاری عہدوں پرایسے افراد کا تقرر بھی کیا گیا جن کا متعلقہ کام کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔حکومت سندھ نے عدالتی نوٹس کا جواب دینے کے لئے مزید مہلت طلب کی ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت نومبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید خبریں :