پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

پشاور میں اتوار کوانسداد پولیو مہم کےموقع پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

پشاور میں اتوار کوانسداد پولیو مہم کےموقع پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

پشاور ..... پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم 26 اکتوبر کو چلائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے اس روز ضلع بھر میں موٹر سائیکل چلانے پرپابندی عائد کی ہے۔پشاور میں 26 اکتوبر کو چلا ئی جا نے والی ایک روزہ خصوصی انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لا کھ سے زیا دہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔جن کے لیے چار ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پو لیو مہم کے لیے ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت پشاور میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا اطلاق صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگا ۔انسداد پولیو ٹیموں اور رضاکاروں کی حفاظت کے لئے چار ہزار پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔جبکہ خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقوں سربند اور بڈھ بیر میں بھی فرنٹیر کانسٹیبلری تعینات رہے گی ۔بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن ، اسپتالوں اور پرہجوم مقامات پر بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :