پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

لاہور :اغواکا ملزم اے ایس آئی ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار

لاہور :اغواکا ملزم اے ایس آئی ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار

لاہور........لاہور ہائیکورٹ نے اغواکےمقدمات میں ملوث پولیس اے ایس آئی کی ضمانت خارج کردی،ملزم سیف علی فیصلہ سنتے ہی عدالت سے فرار ہوگیا۔ عدالت نے ملزم کے ضامن کے خلاف کارروائی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔متاثرہ خاندان کے وکیل کے مطابق فیروزوالہ پولیس کے اے ایس آئی سیف علی کے خلاف نوجوانوں کے اغوا کے مقدمات درج ہیں۔ ایک مغوی نوجوان کے والدین نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ملزم نے فروری میں ان کے بیٹے ارسلان کواغوا کیا تھا،جو تاحال لاپتہ ہے۔

مزید خبریں :