24 اکتوبر ، 2014
کراچی.........بحریہ ٹاؤن کی جانب سے عبدالستارایدھی کو 5 کروڑروپے کا چیک دے دیا گیا۔ چیک بحریہ ٹاؤن کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر زین ملک نے دیا۔ عبدالستار ایدھی کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو کروڑوں روپےلوٹ کر فرارہوگئے تھے۔ لوٹی جانے والی رقم لوگوں کی امانتوں پر مشتمل تھی جس میں نقد رقم اور زیورات شامل تھے۔ جس کے بعد بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی جانب سے عبدالستار ایدھی کو نقصان کے ازالے کی پیش کش کی گئی تھی۔