24 اکتوبر ، 2014
ہری پور........پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اصل جنگ کا آغاز ہی ابھی ہوا ہے،موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے مڈٹرم انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔طاہرالقادری نے ہری پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ دباؤ بڑھے گا تو حکومت کو جانا پڑے گا اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے ہری پور کے ایلیمنٹری گراؤنڈ میں علامہ نذیر کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد ایلیمنٹری گراؤنڈ میں انقلاب دھرنے کا آغاز کیا جائے گا۔