پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

سندھ اسمبلی میں آج بھی گرما گرمی

سندھ اسمبلی میں آج بھی گرما گرمی

کراچی.......سندھ اسمبلی میں آج بھی گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر نے کہا ہےکہ عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، مہاجروں کا چہرہ برا لگتا ہے تو مہاجر صوبہ بنادیں۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نےکہاکہ پارٹی کا مؤقف واضح ہے کہ مرجائیں گے سندھ نہیں دیں گے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے صوبے میں فنڈز کی تقسیم سے متعلق مختلف سوال اٹھائے۔ ارکان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ شہروں کی ترقی کے لیے فنڈز مختص کیے گئے، لیکن وہ ترقی نظر نہ آسکی۔ اس دوران ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر نے ایک بار پھر الگ صوبے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو مہاجر پسند نہیں تو الگ صوبہ بنادیا جائے۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ کراچی اتنا ہی عزیز ہے جتنا لاڑکانہ۔

مزید خبریں :